بڑھتی ہوئی کمر آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے
بڑھی ہوئی کمر سے ہر کوئی پریشان ہوتا ہے لیکن اس کو کم کرنے کے لئے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ ہی لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں، باقی لوگ بڑھتی ہوئی کمر کو اکثر نظر انداز کردیتے ہیں
ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بڑھتی ہوئی کمر کے باعث آپ کو ذیابطیس ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور بڑھتی ہوئی کمر کی وجہ سے آپ کو جگر کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں 5 کلو گرام وزن کا بڑھنا جگر کے سرطان کے 38 سے 25 فیصد تک خطرات کو بڑھادیتا ہے جو خواتین اور مردوں کو یکساں طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جگر کا سرطان صرف الکوحل سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا ان تمام چیزوں سے بھی تعلق ہے لہذا ہمیں اپنا وزن کنٹرول کرنا چاہئے۔
No comments:
Write comments