Pages

Showing posts with label health. Show all posts
Showing posts with label health. Show all posts

Monday, 21 November 2016

Bachon ko Allergy se bachane ka tarika

Bachon ko Allergy se bachne k  tarike


Bachon ko Allergy se bachne k  tarike

Sunday, 30 October 2016

Benefits Of Desi Ghee (Diarrhea,Flu,Mental weakness,Allergy)






(Diarrhea)  دست

(Flu)فلو









 ( Mental weakness)دماغی کمزوری




دست ، الرجی، فلو، دماغی کمزوری، اور ہر طرح کی الرجی سے نجات کے لۓ صبح و شام دیسی گھی کے چند قطرے    ناک  میں ٹپکائیں


Friday, 28 October 2016

پانچ پھلوں کے فوائد... .Five benefits of five fruits


:پانچ  پھلوں کے فوائد 

:کیلا
کیلا اعصابی تناؤ کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 :انناس
 انناس کے استعمال سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ 

 :چیری
چیری میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے کو خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 :خربوزہ
خربوزے کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔ خربوزے کے ذریعے ہائی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

:لیموں
لیموں کے ذریعے آپ کے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادہ کا خاتمہ لیموں کے استمعال سے ممکن ہوسکتا ہے۔

 :انگور
 انگور کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ خون کو جمنے نہیں دیتا۔

 :سیب

 سیب کا  بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو کھانے سے آپ کا دل مضبوط ہوتا ہے۔

Wednesday, 26 October 2016

ایک ایواکاڈو کی بہت سے فائدے One Avocado! number of benefit


..... ایواکاڈو کی  فائدے 

ایواکاڈو  میں صحت و تندرستی کو بہتر بنانے کی خصوصیات بھی بڑی تعداد میں
 پائی جاتی ہیں۔ ذیل میں ایواکاڈو کی غذائی و شفائی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جا رہا ہے۔


دل کے لیے نہایت فائدہ مند

ایواکاڈو میں قدرتی پلانٹ اسٹرول جو بیٹا اسٹیرول کہلاتا ہے بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال دل کی صحت کو درست رکھنے اور صحت بخش کو لیسٹرول کو متوازن سطح پر بر قرار رکھنے میں مددگار معاون کا کردار ادا کرتا ہے۔






آنکھوں کے لیے بہترین

ایواکاڈو کی اجزائے ترکیبی میں دونہایت ہی فائدہ مند فائٹو کیمیکل لوٹین اور زینسنتھن کی خصوصیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔ یہ قدرتی کیمیائی اجزاء اینٹی آکسیڈنٹ کی خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کو نقصان پہنچانے والی ضرر رساں شعاعوں بشمول الٹراوئلیٹ ریز سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایواکاڈو مونوسیچو ریٹڈفیٹی ایسڈ کی خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں انتہائی فائدہ مند اور اثر انگیز حل پذیر فیٹ کو جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے مثلاََ بیٹا کیروٹین۔ اس کے علاوہ ایواکاڈو میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ آنکھوں کی صحت اور بینائی کے 
لیے نہایت فائدہ مند مددگار ثابت ہوتے ہیں



اوسٹیو پروسس سے حفاظت

ایک بڑے سائز کا آدھا ایواکاڈو روزانہ کی مقررہ غذائی مقدار کا تقریباََ 25 فیصد وٹامن K فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ غذائی جز ہڈیوں کو طاقت و مضبوطی پہنچانے والے نہایت ضروری جز کی اہمیت رکھتا ہے۔ کیلشیم اور وٹامن D کے مقابلے میں ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے وٹامن K کو کم اہمیت دی جاتی ہے جبکہ مناسب مقدار میں وٹامن K کی خصوصیات پر مشتمل خوراک غذا میں شامل کرنے سے آپ اپنی ہڈیوں کو طاقتور بنانے میں معاونت فراہم کریں گی اور اس کے ساتھ ہی کیلشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یورین کے ذریعہ کیلشیم کا اخراج بھی بہت کم ہو جاتا ہے۔





کینسر سے محفوظ

ایواکاڈو کے اجزائے ترکیبی میں قدرت نے غذائیت بخش اجزاء کی خاصیت کو ٹ کوٹ کر بھر دی ہے جس میں نہایت توانائی بخش فولیٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ جوکہ خواتین میں بڑھتے ہوئے بریسٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون مددگار کا کرد ار ادا کرتا ہے۔ روزانہ کی غذائی روٹین میں باقائدگی سے فولیٹ کی خصوصیات پر مشتمل خوراک کا استعمال کرنا قولون، آنتوں وپیٹ اور لبلبہ کے کینسر کے خلاف حفاظت فراہم کرنے کا ضامن قرار دیا جاتا ہے۔


حاملہ خواتین کے لیے مفید

غذائیت اور شفائی اجزاء سے بھرپور ایواکاڈو میں فولیٹ کثیر و مناسب مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو حاملہ خواتین کی صحت و تندرستی کے لیے نہایت اہم وکلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ Mc Gill یونیورسٹی کی حالیہ ریسرچ کے مطابق فولیٹ کی کمی کے باعث 30% بچوں میں پیدائشی طور پر نقص پایا جاتا ہے ۔ چنانچہ ڈاکٹر و گائنا لوجسٹ حاملہ خواتین کو اسقاطِ حمل کے خدشے کو کم کرنے اور صحت مند و تندرست بچے کی پیدائش کے لیے فولیٹ کی خوبیوں سے بھر پور غذائیں اپنی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔



ڈپریشن سے نجات

چونکہ ایواکاڈو کا شمار فولیٹ کی اچھی خاصٰ رسد پہنچانے والے پھلوں میں ہوتا ہے اور یہ ہمیں بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فولیٹ کی سب سے اہم خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کا باقاعدگی سے مسلسل استعمال ڈپریشن کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔ ایوا کاڈو نیند کی کمی ، بھوک نہ لگنا اور موڈ میں چڑ چڑے پن جیسی پریشانیوں کو دور کرنے میں بھی معاون کا کردار ادا کرتا ہے۔



وزن کم کرنے میں معاونت

ایواکاڈو وزن کو کم کرنے کے لیے انتہائی پسندیدہ پھل سمجھا جاتاہے ۔
ایوکاڈو میں کاربوہائیڈریٹس نہایت قلیل مقدار میں موجود ہوتے ہیں جس کی بدولت 
وزن کم کرنے میں نہایت آسانی ہو جاتی ہے اور صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
چونکہ ایواکاڈو میں فائبر کی تعداد کثیر مقدار میں موجود ہوتی ہیں اس لیے اس کے استعمال پیٹ بھرا بھرا رہتا ہے اور بھوک کا احساس بھی کم ہوتا ہے اور غذائیت بخش اجزاء کی مناسب مقدار جسم کو حاصل ہوتی رہتی ہے 

Sunday, 23 October 2016

جوڑوں کے درد کا علاج شہد کی مکھی کے زہرسے Honey bee Poison of the Treatment of Pain

... جوڑوں کے درد کا علاج شہد کی مکھی کے زہرسے


واشنگٹن: جوڑوں اورہڈیوں کا ناقابلِ برداشت دور کرنے کی ایک امید شہد کی مکھیوں کے زہر کی صورت میں نمودار ہوئی ہے۔

شہد کی مکھیوں کے زہر میں ایک پیپٹائیڈ دریافت ہوا ہے جسے نینوذرات میں بھر کر گھٹنوں میں داخل کرنے سے گٹھیا کی تکلیف کو دور کیا جاسکتا ہے۔ پیپٹائید کو میلیٹن کا نام دیا گیا ہے جو سوزش اور جلن کو کم کرنے والا ایک نہایت طاقتور مرکب ہے ۔ یہ ہمارے جسم کی کرکری یا نرم ہڈیوں (کارٹلیج) کو گِھسنے اور ٹوٹنے سے روکتا ہے۔ گٹھیا کے مرض میں یہ ہڈیاں تباہ ہوتی رہتی ہیں اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں

اس زہر کو ماہرین نے چوہوں پر آزمایا جن کو چوٹ لگائی گئی تھی اور خیال ہے کہ جتنی جلدی ان کا زخم ٹھیک ہوتا ہے ان کا جوڑ اتنی ہی دیر سے گٹھیا کے مرض ( اوسٹیوآرتھرائٹس) کے شکار ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ مکھی کا زہر ان کا علاج بھی بن سکے گا جو برسوں سے گٹھیا کا درد سہہ رہے ہیں۔
عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کے جوڑوں کے درمیان چکنی کرکری ہڈیاں گھِس گھِس کر ختم ہوجاتی ہیں اور اصل ہڈیاں آپس میں رگڑ کر شدید تکلیف کی وجہ اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوجاتی ہیں۔ اس کا کوئی باقاعدہ علاج تو نہیں بس درد دور کرنے والی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن اوسٹیو آرتھرائٹس کے مرض میں اس سے برا ہوتا ہے کرکری ہڈیاں شکستہ ہوکر ٹوٹنے لگتی ہیں۔

سینٹ لوئی میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے بہت چھوٹے نینوذرات پر مشتمل کیپسول بنائے اور ان میں میلیٹن داخل کیا۔ اس کے بعد انجیکشن سےانہیں چوہوں کے جوڑوں میں داخل کیا توان کی تکلیف ختم ہوگئی اور اس کا اثر کئی ہفتوں تک رہا۔ اس طرح کارٹلیج کی ٹوٹ پھوٹ بھی رک گئی۔

Saturday, 22 October 2016

آدھے گھنٹے قبل سو کر اٹھنے کے چند غیر معمولی فائدے .... Extraordinary Benefit

آدھے گھنٹے قبل سو کر اٹھنے کے چند غیر معمولی فائدے

جیسے ہی الارم بجتا ہے تو اکثر لوگ اس کو بند کر کے سو جاتے ہیں کہ ابھی دفتر یا یونیورسٹی جانے میں بہت وقت ہے۔
لیکن اگر آپ اپنے مخصوص ٹائم سے آدھا گھنٹہ پہلے اٹھ جائیں تو آپ کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
آدھا گھنٹہ قبل سوکر اٹھنے سے آپ کو کیا فائدے حاصل ہوسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

ورزش
ماہرین کا کہنا ہے کہ طلوع آفتاب سے قبل ورزش کرنے سے آپ کا دن بہترین گزرتا ہے اور اگر آپ یہ عادت اپنالیں تو آپ کی صحت آپ کی بہت شکر گزار رہے گی۔ اس کے علاوہ اس عادت سے آپ کا مزاج بھی اچھا ہوتا ہے اور آپ کا سارا دن فریش گزرتا ہے

صحت مند کھانا
جب آپ جلدی اٹھیں گے تو آپ غذائیت سے بھرپور ناشتہ کرسکتے ہیں۔ ناشتہ ہماری صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہذا ناشتہ ہمیشہ غذائیت سے بھرپور کرنا چاہیئے اور ناشتے میں ڈونٹ، برگر جیسے کھانوں سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

موڈ بہتر ہوتا ہے
جب آپ صبح جلدی اٹھیں گے تو اس سے آپ کے مزاج میں بھی اچھا اثر پڑے گا۔ آپ ہر کام خوشی کے ساتھ کریں گے اور آپ کا ہر کام میں دل بھی بھرپور لگے گا۔

 خوبصورت نظر آسکتے ہیں
جب آپ صبح جلدی اٹھتے ہیں تو آپ کو اچھی سی تیاری کرنے کا بھی ٹائم مل جاتا ہے۔ آپ آرام سے میک اپ کرسکتے ہیں اور خوبصورت نظر آسکتے ہیں۔


آفس جلدی پہنچ سکتے ہیں
جلدی اٹھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ دفتر جلدی پہنچ سکتے ہیں اور اپنے باس کو بھی اس عادت سے متاثر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک بھی آپ کو پریشان نہیں کرے گا اور آپ وقت پر دفتر پہنچ جائیں گے

Friday, 21 October 2016

سروے :بیس فیصد ملازمین کو کام کے بوجھ کے سبب موت کا خطرہ The risk of death workload for employees




سروے :بیس فیصد ملازمین کو کام کے بوجھ کے سبب موت کا خطرہ




جاپان میں حکومت کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 20 فی صد ملازمین کو کام کے بوجھ سے موت کا خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ جاپان حد سے زیادہ محنت کے کلچر کیلئے بدنام رہا ہے۔

بی بی سی اردو میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں حد سے زیادہ کام کرنے کے تعلق سے ہر سال سینکڑوں اموات ہوتی ہیں جن میں دل کا دورہ اور خودکشی کے علاوہ ديگر بہت سے صحت کے مسائل شامل ہیں۔ اور اس کے سبب قانونی چارہ جوئی کے واقعات اور اس مسئلے کے حل کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔

‘کاروشی’یعنی کام کے بوجھ سے ہونے والی اموات کے معاملے یہ پہلا قومی سروے ہے اور جمعے کو وزیر اعظم شنزو ابے کی کابینہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اگرچہ جاپان کے تنخواہ پانے والے ملازمین کے حالات بدل رہے ہیں تاہم وہ دوسری جدید معیشت والے ممالک کے مقابلے ابھی بھی زیادہ وقت دفتر میں گزارتے ہیں۔

پہلے ان کی یہ شبیہ تھی کہ وہ دیر تک کمپنی کا کام کرتے اور آخری ٹرین سے گھر واپس لوٹتے۔

سروے کے مطابق گذشتہ سال دسمبر اور رواں سال جنوری کے درمیان جن کمپنیوں میں سروے کیا گیا ان میں سے 7.22 فی صد کمپنیوں میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے بعض ملازمین نےمہینےمیں 80 گھنٹے سے بھی زیادہ اوور ٹائم کام کیا ہے۔ یہ وہ سرکاری حد ہے جس کے بعد کام کی وجہ سے موت کے سنگین حالات پیدا ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تقریباً 3.21 فی صد افراد ہر ہفتے اوسطاً 49 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں اور یہ اوسط امریکہ کے 4.16 فی صد، برطانیہ کے 5.12 فی صد اور فرانس کے 4.10 فی صد سے بہت زیادہ ہے۔

سروے میں یہ بھی بات سامنے آئی کہ جاپان کے تنخواہ دار ملازمین پر کام کا سخت دباؤ رہتا ہے۔ سروے میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ کمپنیوں پر کام کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے زور دیا جائے۔


بڑھتی ہوئی کمر آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے Increased waist

                         بڑھتی ہوئی کمر آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے 









بڑھی ہوئی کمر سے ہر کوئی پریشان ہوتا ہے لیکن اس کو کم کرنے کے لئے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ ہی لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں،  باقی لوگ بڑھتی ہوئی کمر  کو اکثر نظر انداز کردیتے ہیں

ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بڑھتی ہوئی کمر کے باعث آپ کو ذیابطیس ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور بڑھتی ہوئی کمر  کی وجہ سے آپ کو جگر کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں 5 کلو گرام وزن کا بڑھنا جگر کے سرطان کے 38 سے 25 فیصد تک خطرات کو بڑھادیتا ہے جو خواتین اور مردوں کو یکساں طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جگر کا سرطان صرف الکوحل سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا ان تمام چیزوں سے بھی تعلق ہے لہذا ہمیں  اپنا وزن کنٹرول کرنا چاہئے۔